معارف القرآن

0

اور ہم نے بھیجا نوح کو اور ابراہیم کو اور ٹھہرا دی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب پھر کوئی ان میں راہ پر ہے اور بہت ان میں نافرمان ہیں، پھر پیچھے بھیجے ان کے قدموں پر اپنے رسول اور پیچھے بھیجا ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو اور اس کو ہم نے دی انجیل اور رکھ دی اس کے ساتھ چلنے والوں کے دل میں نرمی اور مہربانی اور ایک ترک کرنا دنیا کا۔ جو انہوں نے نئی بات نکالی تھی ہم نے نہیں لکھا تھا یہ ان پر، مگر کیا چاہنے کو خدا کی رضا مندی، پھر نہ نبھایا اس کو جیسا چاہئے تھا نبھانا، پھر دیا ہم نے ان لوگوں کو جو ایمان دار تھے ان کا بدلہ اور بہت ان میں نافرمان ہیں۔ اے ایمان والو! ڈرتے رہو خدا سے اور یقین لاؤ اس کے رسول پر۔ دے گا تم کو دو حصے اپنی رحمت سے اور رکھ دے گا تم میں روشنی جس کو لئے پھرو اور تم کو معاف کرے گا اور خدا معاف کرنے والا ہے مہربان، تاکہ نہ جانیں کتاب والے کہ پا نہیں سکتے کوئی چیز خدا کے فضل میں سے اور یہ کہ بزرگی خدا کے ہاتھ ہے، دیتا ہے جس کو چاہے اور خدا کا فضل بڑا ہے۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More