فوجی افسران کوواٹس ایپ گروپس چھوڑنےکاحکم

0

راولپنڈی (امت نیوز)پاکستانی فوج نے افسران کو سکیورٹی وجوہات پراپنے واٹس ایپ گروپس بند کرنے یا ان سے نکل جانے کوکہا گیا ہے۔ افسروں کو سوشل میڈیا پرکسی قسم کا اکاؤنٹ بنانے سےبھی روک دیا گیا ہے۔ یہ احکامات کورکمانڈرکانفرنس میں دیئے گئے۔ ذرائع کاکہناہےکہ اس حکم کا اصل مقصد بھارت سے لاحق سائبر خطرے کےخلاف پیش بندی ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ بھارت نےواٹس ایپ کے ذریعے پاکستانی فوجی افسران تک رسائی حاصل کرنے کامنصوبہ بنایا ہے اور اسی کےپیش نظرافسران کوسوشل میڈیا اوربالخصوص واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کاحکم دیاگیاہے۔افسران اورجوانوں میں ڈسپلن کی پابندی یقینی بنانےوالےمحکمےایڈجوٹنٹ جنرل برانچ کےسابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر)امجدشعیب نے برطانوی نشریاتی ادارےکوبتایاکہ پاکستانی فوج کےاہلکار سوشل میڈیااستعمال کر سکتے ہیں لیکن کئی قواعدکی پابندی لازمی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More