وزیراعلیٰ کی فیملی کو رہائش نہ دینے پر پنجاب ہاؤس مری کا کنٹرولر تبدیل

0

مری(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب کی فیملی کوگورنمنٹ ہاؤس مری میں رہائش دینے سے انکار پرپنجاب ہاؤس مری کے کنٹرولرکوتبدیل کردیاگیاسردارعثمان بزدارکی اہلیہ نےگورنمنٹ ہاؤس مری میں رہنے کی خوائش ظاہرکی تھی لیکن پنجاب ہاؤس اسلام آبادکے کنٹرولرمحمدوسیم نے انکارکر کیاتھالیکن پنجاب ہاؤس اسلام آباداورمری دونوں کے کنٹرولرکانام وسیم ہے ۔رہائش دینے سے انکاراسلام آبادوالے شیخ محمدوسیم نے کیااور ذمہ داری مری والے وسیم عباسی پرڈال دی ۔وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری نے پنجاب ہاؤس مری کے کنٹرولروسیم عباسی کوتبدیل کروادیا ۔ پنجاب ہاؤس مری کے ملازمین پریشان ہوگئے ۔ جملہ ملازمین نے تحریری حلفیہ بیان جاری کردیاکہ پنجاب ہاؤس مری میں نہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیاہے اورنہ پنجاب ہاؤس مری کے کنٹرولروسیم عباسی نے وزیراعلی پنجاب کی فیملی کوگورنمنٹ ہاؤس مری میں رہائش دینے سے انکارکیا۔ تفصیلات کے مطابق چندروزقبل وزیراعلی کی فیملی مری آئی اورپنجاب ہاؤس مری میں قیام کیا۔اس دوران مبینہ طورپرگورنمنٹ ہاؤس مری میں رہائش اختیارکرنے کی خواہش کااظہارکیا جس کے لیے مبینہ طورپرپنجاب ہاؤس اسلام آبادکے کنٹرولرمحمدوسیم سے فون پر رابطہ کیاگیاتوانہوں نے گورنمنٹ ہاؤس مری میں رہائش کیلئے بکنگ بندہونے کاکہہ کررہائش دینے سے انکارکیاجس کے بعدساراملبہ پنجاب ہاؤس مری کے کنٹرولروسیم پرڈال کران کاتبادلہ کرادیاگیااورپنجاب ہاؤس اسلام آبادکے کنٹرولرشیخ محمدوسیم کاتبادلہ پنجاب ہاؤس مری میں کردیاگیاجس پرپنجاب ہاؤس مری کے ملازمین نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کرے کوئی اوربھرے کوئی انصاف نہیں ۔ملازمین نے پنجاب ہاؤس مری کے کنٹرولروسیم عباسی کاتبادلہ فوری طورپرمنسوخ کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔شہری اورعوامی حلقوں نے بھی اس تبادلے پرحیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جب گورنمنٹ ہاؤس کی سرکاری رہائشی حیثیت کووزیراعظم نے ختم کردیاہے اوراب وہ رہائشی مقاصدکیلئے استعمال نہیں کیاجاسکتاتو اس پرکسی ملازم کاتبادلہ سمجھ سے بالاہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی سیاسی بنیادوں پرکیئے جانے اس تبادلے کوفوری منسوخ کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More