36سرکاری افسران کیخلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری

0

لاہور ( این این آئی) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر نے سرکاری افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق کرپشن میں ملوث گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے پی اے ایس،ڈی ایم جی ،پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی ڈی جی اینٹی کرپشن نے منظوری بھی دیدی ہے ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور شاہ رخ نیازی پنجاب کے 36 سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کریں گے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور شاہ رخ نیازی نے افسران کی فہرست تیار کرلی۔ ان افسران میں ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد بشیر ،ایم سہیل ،علی عثمان مبشر احمد ،حیدر عباس ،شاہد یعقوب ،ملک طارق ،پرویز شاہ خاور ،خواجہ حیدر ،مہر اشتیاق احمد ،شاہد خاتیا ،تنویر جبار ،عمر فاروق ،ڈاکٹر عثمان ،سہیل چوہدری سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More