رات گئے متحدہ کا ٹارگٹ کلر گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس نے رات گئے نبی بخش کے علاقے کیپری سینما کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر غیاث احمد خان عرف منا کو گرفتار کرکے قبضے سے ناجائز اسلحہ، ایمونیشن اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر متعدد قتل، اقدام قتل ودیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش سنی تحریک کے کارکن رمیز، گینگ وار احمد علی مگسی کے چچا سمیت پی آئی بی کالونی کے علاقے میں ایجوکیشن ڈائریکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ پی آئی بی کالونی بلوچ پاڑے کے بلوچ لڑکوں کو اغوا کرکے ٹنکی گراؤنڈ میں لاکر قتل کرتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More