ویمنز بگ بیش لیگ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

0

کینبرا(امت نیوز) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، لیگ کے سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے، لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، سڈنی تھنڈر، برسبین ہیٹ، سڈنی سکسرز اور میلبورن رینی گیڈز کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، لیگ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ لیگ میں ہفتہ کو دونوں سیمی فائنل میچز کھیلے جائینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More