پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ کو عراقی کلب کی جانب سے پیشکش

0

کراچی(امت نیوز )پاکستانی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو عراقی کلب النجف ایف سی کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔عراق کی پریمیر لیگ کے ٹاپ فٹبال کلب النجف ایف سی نے پاکستانی فٹبال اسٹرائیکر کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ کے لیے40لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے۔کلیم اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی ترکی کے کلب کے ساتھ معاہدہ ہے، ان سے ریلیز کیلئے بات کروں گا۔پاکستانی اسٹرائیکر نے کہا کہ النجف خلیجی ملکوں کے ٹاپ کلبز میں سے ایک ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More