جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز ورلڈکپ مشن کا حصہ ہے-شعیب ملک

0

پورٹ الزبتھ(امت نیوز) شعیب ملک نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز قرار دے دیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل پورٹ الزبتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ سلیکٹرز پاکستان ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کررہے، دستیاب بہترین کرکٹرز کو ہی زیادہ سے زیادہ تجربہ دلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور انہیں گیم پلان کا علم ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More