سرفراز نے پروٹیز کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل قراردیدیا

0

پورٹ الزبتھ (اسپورٹس ڈیسک )سرفراز نے پروٹیز کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل قرار دیدیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا۔مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ فتح کے ساتھ اعتماد حاصل کرتے ہوئے اگلے میچز میں جائیں، جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے اور پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم ہے، سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More