پاکستان والی بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان والی بال ٹیم رواں سال اپریل میں منعقدہونیوالی ایشین کلب والی بال چیمپین شپ میں شرکت کرئے گی ۔ تفصیلات کے مطابق 25اپریل سے 30اپریل تک چائینیز تائی پائے میں منعقد ہونیوالی چیمپین شپ کی تیاری کیلئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایت پر ایشین کلب چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں لگایا گیا ہے جس میں 22کھلاڑی ایرانی کوچ حامد مواحدی کی نگرانی میں دو سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ ہائی پرفارمنس تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں علی حیدر، عبد اللہ ، محمد داود، عدنان، بلال خان ، آفاق خان ، محمد حماد، مظہر علی ، عثمان ، احتشام علی ، حامد یزمان، اسحق خان ، محمد وسیم ، احمد نذیر، افراز خان ، محمد رضوان، ثاقب خان ، زرناب خان ، انور خان ، فہد خان ، احمد مصطفی ، مراد خان اور نعمان خان شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ایرانی کوچ حامد مواحدی ، مظہر حسین ، سعید احمد ، فضل احمد، اظہر محمود اور لئیق خان شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More