ورلڈکپ انتظامیہ ٹکٹ بلیک کرنے میں سرگرم

0

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ انتظامیہ ٹکٹ بلیک کرنے میں سرگرم ہے۔جبکہ اس میں آئی سی سی کی پارٹنر ایکسچینج کمپنی ہی ملوث نکلی۔ اس ادارے نے پاک بھارت اور انگلینڈ کے میچز مہنگے داموں میں فروخت کئے۔ رواں سال شیڈول میگا ایونٹ کیلیے پاک بھارت سمیت بڑے میچوں کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق ٹکٹیں فروخت کرنے والی ایک ویب سائٹ پر ورلڈکپ کے مختلف اہم میچز کے ٹکٹ انتہائی مہنگے داموں دستیاب ہیں، انگلینڈ کے آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ میچز کے 115 پاؤنڈ والے چند ٹکٹ تو 12029 پاؤنڈ میں فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں 16 جون کو شیڈول میچ کا 150 پاؤنڈ والا ٹکٹ 3 ہزار280 پاؤنڈ میں فروخت ہونے لگا۔ورلڈکپ آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹ ایکسچینج کمپنی کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More