نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے مسودہ قانون تیار

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کےلیےمسودہ قانون کوحتمی شکل دےدی گئی ہےجس کےبعدجلدوفاق کی زیرنگرانی لاہوراوراسلام آبادمیں 25ہزار گھروں کی تعمیرجلدشروع کردی جائےگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جمعہ کےروزنیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کےحوالےسےمنعقدہ جائزہ اجلاس میں منصوبے پراب تک ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزارمیاںمحمودالرشید،علیم خان، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم نقوی، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹرعمران زیب خان ودیگرشریک ہوئے۔وزیراعظم کو منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کےسلسلےمیں کیےجانے والے قانونی اورانتظامی اقدامات کےحوالےسے پیش رفت سےآگاہ کرتے ہوئے اور بتایاگیاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کےقیام کاکام تقریباً مکمل کیاجاچکاہے۔رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کےقیام کابل ٹاسک فورس اوروزارتِ قانون کی منظوری سےحتمی شکل اختیارکرچکاہے۔ گھروں کی خریدکےلئے فنانسنگ کاماڈل اوراس ضمن میں ٹیکس رعایات کا کام تکمیل کے حتمی مراحل میں ہےجس کاجلداعلان کردیا جائے گا۔ وزیرِاعظم کوفورکلوژرلاز کےحوالےسےبھی پیش رفت سے آگاہ کیاگیاجس پرانہوں نےہدایت دی کہ اٹارنی جنرل کی معاونت سےفورکلوژرلاز کوحتمی شکل دی جائے۔وزیرِاعظم کو بتایاگیاکہ وفاقی سطح پرلاہوراوراسلام آبادمیں پچیس ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیرکا کام جلدشروع کردیا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More