رکھائن کے بدھوں نے بھی سوچی حکومت کیخلاف ہتھیار اٹھالئے

0

ینگون(امت نیوز)رکھائن ریاست میں بدھ مت کے ماننے والوں نے اراکان آرمی بنا کر رکھائن کو نظر انداز کئے جانے کیخلاف عسکری جدوجہد شروع کر دی ہے ۔میانمار فوج نے جھڑپوں کے دوران اراکان آرمی کے13 عسکریت پسندوں کو مارنے کادعویٰ کیا ہے۔روہنگیا مسلمانوں کی تنظیم اراکان روہنگیا سالویشن آرمی کے نام سے قائم ہے ۔ 4جنوری کو میانمار کے یوم آزادی کے موقع پر اراکان آرمی نے پولیس کی چوکی پر حملہ کر کے 13 اہلکاروں کو ہلاک اور9 کو زخمی کر دیا تھا ۔ جھڑپوں کے بعد میانمار کی فوج نے 5ہزار سے زائد لوگوں کو آبائی علاقوں سے نکال کر کیمپوں میں منتقل کر دیاہے ۔ میانمار کے فوجی ترجمان میجر تن تن نائی نے جمعہ کو دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ 5جنوری سے 16جنوری کے درمیانی عرصے میں اراکان آرمی کے مجاہدین سے 8جھڑپیں ہوئیں جبکہ بارودی سرنگوں کے5دھماکے ہوئے ۔جھڑپوں کے بعد 13مجاہدین کے جسد خاکی اور ان کے3ہتھیار قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔میانمار فوج نے اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمار اور زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذکر کرنا ضروری نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More