ٹرالر نے رکشہ سوار ماں – بیٹا کچل دیئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور میں ٹرالر رکشہ سوار ماں بیٹا کچل دیئے جبکہ دو بچےاور دوخواتین د زخمی ہوگئیں ۔حادثے کے ذمہ دار ڈارئیور کو گرفتار کرکے ٹرالر قبضے میں لے لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہاکس بے روڈ ٹرک اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے رکشے کو روند دیا، جس کے نتیجے میں 3خواتین اور 3بچے شدید زخمی ہوگئےجنہیں ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لایا جارہا تھا کہ30سالہ رشیدہ اور اس کا 3سالہ بیٹا عبدالرحیم راستے میں دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں 4سالہ مریم دختر رشیدہ، 5سالہ عبدالحق ولد عبداللہ، 45سالہ زرینہ زوجہ معظم اور 30سالہ میرا دختر عرس کے طبی امداد دی جارہی ہے، ایس ایچ اوراجہ تنویر کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور بختاور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More