زخمی بچے کی کربناک صداؤں سے ہسپتال کا ماحول افسردہ

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک؍ امت نیوز)سانحہ ساہیوال میں زخمی بچے کی کرب ناک صدا نے دل دہلا دئیے۔لاہور کے جنرل ہسپتال میں آپریشن کے بعد چاچو چاچو!!! پانی پانی!!! پکارتا رہا، درد ناک منظر دیکھنے والوں کی روح تک تڑپ اٹھی۔سانحہ ساہیوال پر ماں باپ اور بہن پر بیتی روح فرسا یاد نے چین چھین لیا۔ صوبائی دارالحکومت کے جنرل ہسپتال میں آپریشن کے بعد درد اور بے چینی میں مبتلا عمیر اپنے چچا کو پکارتا رہا ، چاچو چاچو!! پانی پانی کی صدائیں سن کر وہاں موجود عملے اور دیگر شہریوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپریشن ہوا ہے ،کچھ گھنٹوں تک بچے کو پانی نہیں دے سکتے۔ایم ایس نے بتایا کہ زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان کے جسمانی اور نفسیاتی علاج کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا جائے گا۔ادھر سانحہ ساہیوال میں زخمی بچوں کے ماموں نے کہا ہے کہ بچے ڈر اور خوف میں مبتلا ہیں،بچوں سے اس واقعے سے متعلق کوئی بات نہیں کر رہے۔تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے ماموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے ڈر اور خوف میں مبتلا ہیں،بچے بات کرنے کی حالت میں بھی نہیں،بچوں سے اس واقعے سے متعلق کوئی بات نہیں کر رہے،انہوں نے کہا کہ زخمی بچوں کی زندگیاں خطرے سے باہر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More