گوجرانوالہ میں نذرانہ نہ ملنے پر پیر نے نوجوان کو آگ لگا دی

0

خیالی شاہ پورہ (امت نیوز)گوجرانوالہ میں والدین کی جانب سے بکرے کی خریداری کے لیے رقم کی عدم ادائیگی پر ’روحانی پیشوا‘ نے مبینہ طور پر ان کے نوجوان بیٹے کو آگ میں جھونک دیا۔پولیس کے مطابق فیصل کالونی کا رہائشی 19 سال شان بے ہوش ہو گیا تھا جس پر اس کے والدین علاج کی غرض سے اسے شاہ محمد نامی روحانی پیشوا کے پاس لے کر گئے۔روحانی پیشوا نے نوجوان کا معائنہ کرنے کے بعد دعویٰ کیا کہ شان پر کالا جادو کیا گیا ہے جسے ختم کرنے کے لیے ایک بکرے کو ذبح کرنا ہوگا تاکہ اسے بچایا جاسکے۔اس کے علاوہ ‘پیر’ کی جانب سے بکرے کے انتخاب اور اس کی خریداری کے لیے رقم طلب کی گئی۔ جب شان کے والدین نے پیرکو بتایا کہ وہ مذکورہ رقم ادا نہیں کرسکتے تو روحانی پیشوا غصے میں آگیا اور نوجوان کو ایک علیحدہ کمرے میں لے جا کر آگ میں جھونک دیا۔بیٹے کی چیخ و پکار سن کر شان کے والدین نے اپنے کچھ رشتہ داروں کی مدد سے مذکورہ کمرے کا دروازہ توڑا تو بیٹے کو انتہائی تشویشناک حالت میں پایا، جس کا چہرا اور سینہ آگ کی وجہ سے جھلس چکا تھا۔تاہم اس دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔متاثرہ نوجوان کو کمکوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی انتہائی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں علاج کیلئے لاہور بھیج دیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کا کام شروع کر دیا ۔آخری اطلاعات آنے تک پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More