پاکستانی جونئیر کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے ہوش آڑا دیئے

0

دبئی (امت نیوز) محمد شہزاد اور ثمیر ثاقب کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان انڈر 16 ٹیم نے آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم کو واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 154 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، شہزاد نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ثمیر ثاقب 57 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 153 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ریلے سمتھ 43 اور ڈیولن ویب 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمر ایمان نے 3 اور کاشف علی نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں پاکستانی انڈر 16 ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، محمد شہزاد اور ثمیر ثاقب نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، ثمیر 57 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More