قومی جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

0

اسلام آباد(امت نیوز)جوبلی انشورنس گیارہویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں حارث طاہر، شہریار عباس، علی حیدر، محمد سلیم، احسان یوسف، عثمان احمد، محمد شہباز اور شیخ محمد مدثر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، محمد نسیم اختر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے، کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز (آج) پیر کو کھیلے جائیں گے۔ اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، سنوکر ہال اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں حارث طاہر نے بیسٹ آف سیون فریمز میں عمر فاروق کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، علی حیدر نے عابد سجاد کو 4-1 فریمز، شہریار عباس نے شہریار خان کو 4-2 فریمز، محمد سلیم نے سعد خان کو 4-1 فریمز، احسان یوسف نے محمد حمزہ کو 4-2 فریمز، شیخ محمد مدثر نے عمر خان کو 4-2 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More