بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے حلف اٹھا لیا

0

اسلام آباد(اے پی پی) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے حلف اٹھا لیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر منظور احمد کاکڑ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ ارکان نے ان کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More