گیس کی عدم فراہمی سے300فیکٹریوںکی بندش پر مزدوروں کااحتجاج

0

ہری پور(نمائندہ امت) گیس کی عدم فراہمی کے باعث 300 فیکٹریوںکی بندش پر مزدوروں نے سٹرک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی کی شدید بارش میں بھی ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کرکے گھنٹوں احتجاج جاری رکھا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی ادھر صنعتکاروں کےاجلاس میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے مشاورت شروع کر دی گئی۔ صنعتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تین دن کے اندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی گیس بحال کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More