شانگلہ-سوات میں برفباری سےسڑکیں بند-زندگی مفلوج

0

الپوری/ سوات (نمائندگان اُمت) شانگلہ میں برف باری نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ، ضلع بھر کے بالائی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ، مین سڑک پر جگہ جگہ سلائیڈنگ اوربرف کی صفائی نہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا۔ واپڈا بجلی نظام درہم برہم ۔وادی تاریکی میں ڈوب گیا،برف باری سے مقامی بجلی گھروں کی تاریں بھی ٹوٹ گئی، سردی کی شدت مسلسل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،مختلف ٹریفک حادثات میں درجنوں افرادزخمی سڑکوں میں گاڑیوں کی پھسلان سے گاڑیاں بھی خراب ہوئی-اکثر سرکاری اداروں میں حاضری معمول سے کم۔کئی مارکٹس بند رہے۔ جمعہ سے موسم صاف ہونے کی موسمیات کی پیشں گوئی- شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر تیسرے روز بھی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری جو جمعرات تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More