راولپنڈی کے تھانوں میں ’’تحریری‘‘ ایف آئی آر کا نظام بحال

0

کلرسیداں (نمائندہ امت )پولیس کا پرانا نظام بحال ، راولپنڈی کے تمام تھانوں میں تحریری ایف آئی آر کا اندراج دوبارہ شروع کر دیا گیا ، کمپیوٹرائزڈ نظام صرف دوسال ہی چل سکا ۔ ضلع راولپنڈی میں یکم جنوری 2017کو ایف آئی آر کا ایک صدی سے زائد پرانا نظام ختم کر کے فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا تھانہ میں پولیس کے 25 رجسٹروں میں سے اہم تین رجسٹر ایک ایف آئی آر دوسرا روزنامچہ اور تیسرا روڈ کا عمل ختم کرکے اسے فرنٹ ڈیسک کے ذریعے بنانا شروع کیا گیا ، لیکن ہائیکورٹ کی جانب سے اس حوالے سے دیئے گئے حکم نامہ کے بعد آئی جی پنجاب نے دوبارہ تحریری ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایات جاری کیں ، جس کے بعد اب راولپنڈی کے تمام30تھانوں میں ایف آئی آر درج کرانے کا پرانا طریقہ کار بحال کردیا گیا ہے ، فرنٹ ڈیسک کے ذریعے مقدمہ کے اندراج میں تاخیر ہو جاتی تھی لیکن اب کسی بھی وقت ایف آئی آر درج کرائی جا سکتی ہے ، اور ریکارڈ میں تبدیلی ممکن نہیں ہے ،تحریری ایف آئی آر کے بعد اسے بھی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا جارہا ہے ، اس حوالے سے ترجمان راولپنڈی پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ تحریری ایف آئی آر درج کرانے کا پرانا طریقہ بحال کردیا گیا ہے ، جبکہ اس ریکارڈ کو بعدازاں آن لائن مرتب کر دیا جاتا ہے جیسا کہ پہلے بھی کیا جا رہاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More