اسلام آبادبار اور بنچ کے اختلافات بحران میں تبدیل

0

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آبادبارایسوسی ایشن کی کال پر ججزروٹیشن اوروکلاء چیمبرزکے معاملے پر ہڑتال اور احتجاج کے بعد ججز کا کام نہ کرنا بحران کی شکل اختیارکرگیاہے،ماتحت عدالتوں نے ججز کاوکلاء چیمبرزگرائے جانے تک کام نہ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے-بار نےبھی جنرل باڑی کاآج ہنگامی اجلاس بلا لیاہے-عدالتی معمالات ٹھپ ہونے سے سائلین خوار ہو کر رہ گئے-تفصیلات کے مطابق ججزروٹیشن اور وکلاء چیمبرزگرائے جانے کےخلاف اسلام آبادبارایسوسی ایشن کی کال پر جاری مکمل ہڑتال اور احتجاج کے بعد اسے ہفتے میں دو روزتک محدودکیاگیا تاکہ سائلین کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے لیکن اس کے باوجود ماتحت عدالتوں کے ججز کی طرف سے وکلاء کے غیر قانونی چیمبرزگرائے جانے تک کام نہ کرنے کا عندیہ دیاگیا جس کی وجہ سے سائلین کو درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔ ادھر اسلام آبادبارایسوسی ایشن نے ججز کے کام نہ کرنے کے باعث اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے آج بروزمنگل جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیاہےجس کا فیصلہ گذشتہ روز بارکے صدرچوہدری خانزادہ کی زیرصدارت ایگزیکٹوباڈی کے اجلاس میں کیاگیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹس میں باراور بنچ کی موجودصورتحال اور ججزروٹیشن کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر بحث لائی گئیں اور فیصلہ کیاگیاکہ اسلام آبادبارایسوسی ایشن ججزروٹیشن کے مطالبہ سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوگی، جوڈیشری کا موجودہ یکطرفہ رویہ کا معاملہ جنرل باڈی اجلاس میں لایاجائے گا اور ججزروٹیشن کا مقدمہ جس کی آئندہ سماعت 23جنوری کو مقرر ہے میں سابق صدرریاست علی آزادبارکی نمائندگی کے علاوہ بطوروکیل خدمات بھی جاری رکھیں گے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاکہ جوڈیشری کے یک طرفہ رویئےاور ججزروٹیشن میں مزید تجاویز کیلئے آج کے اجلاس میں حتمی لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More