شکی شوہر نے بیوی کوگلا گھونٹ کر مار ڈالا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں شکی مزاج شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا،مقتولہ 8 بچوں کی ماں تھی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کےمطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایف ضیاالدین اسپتال کے قریب مکان نمبر ایف 78 کارہائشی افتخار احمد گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ کو تشدد کے بعد گلا دبا کرمارنے کے بعد فرار ہورہا تھا کہ حیدری پولیس نے اسےگرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ارشد آفریدی نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ 40 سالہ رخسانہ مقتولہ ملزم کے بھائی کی بیوی تھی، جس سے اسکے4بچے تھے ، بھائی کے انتقال کے بعد ملزم نے رخسانہ سے شادی کرلی تھی جس کے بعد اسکے بھی مقتولہ سے 4بچے تھے۔افتخار کو شک تھا کہ رخسانہ کسی لڑکے سے باتیں کرتی ہے،جس پر ملزم نے اسے مار دیا۔ ملزم نےقتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More