سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔وزیراعظم

0

دوحہ (امت نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔قطر پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں قدم اٹھایا جائے گا اور سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔نظام میں اصلاحات لائیں گے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دریں اثنا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہناتھا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ بالکل جائز ہے۔میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More