سگریٹ پیتے ہوئے کپڑوں میں آگ لگنے سےجھلس کر 50سالہ شخص جاں بحق

0

فیصل آباد (اے پی پی) پولیس تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ چک نمبر 105ر ب ونگے والا جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک 50سالہ شخص محمد ارشد ولد بابا منگا سگریٹ پیتے ہوئے کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122کے ترجمان نے بتایاکہ محمد ارشد گزشتہ رات اپنے بستر پر لیٹا سگریٹ پی رہا تھا کہ اس دوران اس کی آنکھ لگ گئی جس کے باعث جلتا ہوا سگریٹ اس کے کپڑوں پر گر گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More