شیطانی عمل کا ساتھ دینے والے بھی شیطان کہلائینگے- علما

0

ٹنڈو آدم (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے امیرو ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی، دارالافتاءحمادیہ کے رئیس مفتی محمد طاہر مکی ، جامعہ اشاعت العلوم کے مفتی محمد طاہر مکی، مفتی محمد شفیع اندھڑ، حافظ محفوظ الرحمان شمس، قاری محمد عارف ودیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مساجد شہید کرنا کہاں کا قانون ہے۔ ہل پارک مسجد کو شہید کئے جانے پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ شیطانی عمل کا ساتھ دینے والے بھی شیطان کہلائیں گے۔ مسجد بناکر دینا حکومت کا کام ہے اوریہاں حکومت مسجدیں شہید کر رہی ہے، میئر کراچی کو یہ کام زیب نہیں دیتا، مغرب کی خوشنودی کیلئے انہوں نے یہ غلیظ کام سرانجام دیا۔ جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ مدینے کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں کو مسجد شہید کئے جانے کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔ مساجدکے ساتھ یہ حال ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ اس مسئلے پر میں تفصیلی فتویٰ تحریری صورت میں میڈیاکو جاری کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More