مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی نگر اورنگی میں گھر اندر کا م کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 26سالہ وجاہت ولد مرسلین جاں بحق ہوگیا۔ خواجہ اجمیرنگری کے علاقے نارتھ کراچی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش ورثا ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں متوفی کی شناخت 18سالہ دانش ولد غلام محی الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ سائٹ اے کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب میڈیسن کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 26 سالہ محمد آصف ولد ملوک خان ہلاک ہوگیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی نمبر سیکٹر ای 48 نذیر پی پی ایم ٹی کوسٹ گارڈ فیڈر پر کے الیکٹر ک کی لاپروائی سے 5 سالہ بچی حلیمہ دختر دین محمد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More