این ای ڈی یونیورسٹی طلباکےداخلے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کی داخلے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو این ای ڈی یونیورسٹی کے طلباء کی داخلہ منسوخی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف یونیورسٹی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔این ای ڈی یونیورسٹی نے خراب کارکردگی پر طلباء کا داخلہ منسوخ کیا تھا۔ ذیشان اور خرم احمد سمیت 7طلباء نے داخلہ منسوخی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کی درخواست پر آئندہ سماعت میں تمام خالی اسامیوں سے متعلق سندھ حکومت کو4فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More