شہباز شریف کی پبلک اکائونٹس کمیٹی سربراہی کےخلاف حکومتی مہم تیز

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے شہباز شریف کی پبلک اکائونٹس کمیٹی سربراہی کے خلاف مہم تیزکردی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے 8 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پی اے سی میں کسی قیمت پر قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظار ہے کہ اگلے ہفتے شہبازشریف سےمتعلق عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے،ادھراسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا نظام عدل یہ ہے کہ 15 مرغیاں چوری کرنے والا جیل میں ہے اور 1500 ارب چوری کرنے والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More