نیب قانون میں ترمیم کیلئے جلد اتفاق رائے کے امکانات روشن

0

اسلا م آ باد( محمد فیضان؍ایجنسیاں) حکومت اور اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پا کستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پا رٹی میں نیب کے قا نون میں جلداتفاق رائے کے امکانات روشن ہوگئے ،ٹھوس شواہدکے بغیر گرفتاری کاختیارختم کرنے پرطرفین رضامندہوگئے ہیں ،تاہم نوازلیگ کے رہنماجاوید عباسی نے کہاہے کہ اس حوالے سے ابھی حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظرنہیں آئی۔ ذرا ئع کے مطابق حکو مت اور اپوزیشن جما عتیں نیب کے دوران تفتیش ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاری کے قانون کو تبدیل کرنے پر رضا مند ہو گئی ہیں جس کے بعد نیب اس وقت تک کسی کو گرفتار نہیں کر سکے گا جب تک متعلقہ فرد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے ٹھوس شواہد مو جود نہیں ہوں گے یعنی نیب کو پا بند کیا جا ئے گا کہ وہ کرپشن کے کیسز میں اس وقت تک متعلقہ فرد کو حراست میں نہیں لے سکے گا جب تک تفتیشی آفیسر کے پا س ایسی نا قا بل تردید ثبوت اور گوا ہیاں مو جود نہیں ہوں گی جن کی بنیاد پر عدالت قصور وار فرد کو سزا دے سکے ، ان ترامیم کے بعد نیب عدالتوں میں کمزور کیس لے کر نہیں جا سکے گا۔ تاہم ان ترامیم کا اثر شہباز شریف ، خوا جہ سعد رفیق یا علیم خان کے کیسز پر نہیں پڑے گا۔ احتساب عدالتوں میں کیس کی زیر سماعت ہونے کی مدت کا تعین بھی کیا جا ئے گا تا کہ ان شکایا ت کا خا تمہ کیا جا سکے کہ نیب کے حکام کی ملک بھگت سے احتساب عدالتوں میں بعض کیسز سا ل ہاسال چلتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیب میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید سخت بنانے کے لیے بھی ترامیم پر مشاورت مکمل کر لی گئی جس سے نیب میں بھی کرپٹ افسران کے محا سبے کو ممکن بنا یا سکے گا جبکہ پلی بارگین کے قانون کو بھی تبدیل کئے جانے کا ا مکان ہے حکومت اوراپوزیشن جماعتو ں دونوں کو ہی نیب کے خلاف گلے شکوے تھے تاہم اب قوانین میں ترامیم لا کر یہ گلے شکوے دور کیے جا ئیں گے ۔حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے نیب قوانین پر ہونے والی طویل دورانیئے کی مشاور ت کے دوران کسی کو اس کی ہوا نہیں لگنے دی کہ اس حوالے سے حکو مت قومی اسمبلی اور سینٹ میں ترامیمی بل پیش کرے گی۔ بل میں نیب کو کسی حد تک مالی خو دمختاری بھی دیئے جانے کی توقع ہے،نیب میں جھوٹی اور جعلی درخواستوں کی حو صلہ شکنی کے لیے بھی قانون میں ترمیم کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرا ئع کے مطابق نیب قوانین پر حکو مت کی جا نب سے وزیر مملکت پا رلیمانی امور علی محمد نیب قوانین میں ترامیم کے حوالےسے اپوزیشن جماعتوں سے را بطے میں ہیں۔دریں اثنانجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے نوازلیگ کے رہنماجاوید عباسی نے کہاکہ نیب قوانین بدلنے کے لیے ابھی حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدگی نظرنہیں آرہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More