غنی مجید کو نیب تحویل میں دینے کی استدعا مسترد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل بینکنگ کورٹ نےمیگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاراومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کونہر خیام اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب تحویل میں دینے کی استدعا مسترد کردی ، تاہم قومی احتساب بیورو کو ملزم سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی ہے ۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کو نیب کی نیب حوالگی کی درخواست ان کے دائرہ اختیار میں نہیں۔عدالت نے جمعرات کو نیب کی درخواست پروکلا کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو جمعہ کو سنایا گیا۔ملزم کے وکیل شہادت اعوان نےجمعہ کو سماعت کے دوران مؤقف اپنایا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی سمری پر دستخط کئے گئے ہیں۔عبد الغنی مجید کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے نہ کیا جائے۔سال 2000 میں آصف زرداری کوعدالتی ریمانڈ نہ دے کر مثال طے کردی گئی تھی۔ عدالت طے کرچکی ہے کہ عدالتی ریمانڈ کے ملزم کو کسی دوسری ایجنسی کے حوالے نہ کیا جائے۔اگر نیب کو تفتیش کرنی ہے تو وہ ان سے جیل میں کرسکتی ہے۔ نیب کا مؤقف درست مان لیا جائے تو پھر کوئی ملزم ساری زندگی رہا نہیں ہو سکتا۔ ہمیں تفتیش نہیں جسمانی تحویل پر اعتراض ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More