ڈینل ویٹوری برسبین ہیٹ کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے

0

برسبین(امت نیوز) سابق کیوی کپتان اور آل رائونڈر ڈینل ویٹوری بگ بیش لیگ فرنچائز برسبین ہیٹ کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے، وہ گزشتہ چار برس سے کلب کے ساتھ منسلک تھے، ان کی زیر کوچنگ برسبین ہیٹ نے 2016-17ء میں منعقدہ بی بی ایل سیزن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ویٹوری نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے طویل سوچ وچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے، میلبورن سٹارز کے خلاف میچ سے قبل جنرل مینجر کو فیصلے کے بارے آگاہ کر دیا تھا اور انہوں نے میرا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More