بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز

0

دبئی (امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بہترین ٹیموں میں پاکستانی بدستور پہلی اور بھارت دوسری پوزیشن پر ہے، جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ بالنگ میں راشد خان کے بعد کلدیپ یادیو دوسری پوزیشن پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ عماد وسیم نے پانچ درجے چھلانگ لگاکر چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے، جبکہ ایک درجے تنزلی کے ساتھ فہیم اشرف نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ شاہین آفریدی 28 درجہ ترقی کر کے اڑتالیس نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے گلن میکسویل پہلے اور شکیب الحسن دوسری پوزیشن پر ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More