کیربین میدان میں انگلش بالرز نے تباہی مچادی

0

سینٹ لوشیا (امت نیوز) انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ انگلش بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت میزبان ٹیم انگلینڈ کی اننگز کے سکور 277 رنز کے جواب میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 277 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ بین سٹوکس 79 اور بٹلر 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کیمارئوچ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مارک ووڈ اور معین علی کی تباہ کن بائولنگ کے باعث میزبان ٹیم لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 154 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کیمپ بیل نے 41 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز انگلش بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور اس کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ انگلینڈ نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بناکر میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا دوسرا روز بالرز کے نام رہا اور 16 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ دیکھی۔ انگلینڈ کے 277 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور میزبان ٹیم 154 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ کیپ بیل 41 ڈائورچ 38 رنز بناسکے، کیمارئوچ نے ناقابل شکست 16رنز بنائے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More