پاکستانی ٹیم رواں سال آسٹریلیا کا دورہ کریگی

0

اسلام آباد (امت نیوز)پاکستانی ٹیم رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلنے کے بعد آسٹریلیا جائیگی جہاں نومبر میں پاکستانی ٹیم کو برسبین اور ایڈیلیڈ میں دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنا ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2020 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوٹیسٹ کی سیریز کی میزبانی بھی پی سی بی کریگا۔حکام کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے صف اول کے بیٹسمینوں کو ایک ماہ قبل آسٹریلیا بھیجے گا جہاں ایڈیلیڈ اور برسبین کی پچوں پر پاکستان کو پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More