پی ایس ایل سے نمودار نیا ٹیلنٹ متاثر کن ہے -گریم سمتھ

0

دبئی (امت نیوز)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ نے پاکستان سپر لیگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ، کہتے ہیں کہ ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو پرفارم کرتے دیکھنا شاندار تجربہ ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم سمتھ کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے پی ایس ایل میں شرکت اور پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ بڑا خوش آئند ہے، اس اقدام سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی، پاکستان کے نوجوان پلیئرز کو اے بی ڈی ویلیئرز سمیت دیگر سپر سٹارز کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔گریم سمتھ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے کوشاں نظر آئی، خاص طور پر بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے بہت متاثر کیا،آنے والا وقت ان کیلئے بہت اچھا ہوگا،یہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More