ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں آج پہلا ون ڈے ہوگا

0

برج ٹاؤن (امت نیوز) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1ے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو بدلہ چکانے کیلئے پرعزم ہے، دوسری جانب میزبان ٹیم ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کو بے تاب ہے اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More