ویمنز ون ڈے رینکنگ میں سدرہ امین اور ندا ڈار کی ترقی

0

دبئی (خبر ایجنسی) ویمنز ون ڈے رینکنگ میں سدرہ امین اور ندا ڈار نے کی ترقی، دونوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح گر پرفارمنس کا بھرپور صلہ مل گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ میں شاندار کامیاب کی بدولت پاکستانی پلیئرز کو بھی رینکنگ میں خوب ترقی ملی ہے۔سیریز میں 2-1 کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے سدرہ امین کو 36 درجے ترقی نے 57 ویں نمبر پر پہنچایا، انھوں نے دو نصف سنچریوں سے آراستہ 148 رنز بنائے تھے جبکہ 110 رنز بنانے والی ندا ڈار 13 درجے پھلانگ کر55 ویں نمبر پر پہنچ چکی ہیں، ایک درجہ بہتری سے جویریہ خان اب 23ویں نمبر پر پہنچ چکی ہیں۔ادھر بولنگ چارٹ میں نشرح سندھوکو5 وکٹوں کے حصول پر 7 درجے ترقی نے 23 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے۔ اسی طرح 3 میچز میں 7 وکٹیں اڑا کر گرین شرٹس کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والی ڈیانا بیگ کو بھی 5 درجے ترقی حاصل ہوئی، جس کی بدولت وہ اب 51ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More