پشاورمیں پہلی ویمن کرکٹ اکیڈمی کا قیام

0

پشاور(امت نیوز) خیبر پختونخوا کی پہلی ویمنز کرکٹ اکیڈمی ملک کرکٹ اکیڈمی رنگ روڈ پشاور میں شروع ہوگئی ‘افتتاحی تقریب کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ ایم ڈی ایم سی اے ملک فرمان ‘ ڈائریکٹر اے وائی این میگا ایجوکیشن سسٹم مس انیلہ خان ‘صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمد‘پی سی بی کے کوالیفائر کوچ فواد علی ‘بختیار خان ‘عبدالرحیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘قومی ترانہ پیش کیا گیا جس میں 44 خواتین کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ‘کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف سٹالز بھی سجائے گئے تھے جس میں کیلی گرافی ‘میوزیکل چیئر‘آرم ریسلنگ ‘شاعری اور دیگر ایونٹس بھی شامل تھیں‘تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز ویمنز کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی ‘رکن صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ وترقی کے لئے کام کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یوتھ کو زیادہ سہولتیں فراہم کریں ‘ایم ڈی ایم سی اے ملک فرمان نے کہا کہ ملک کرکٹ اکیڈمی کا قیام 2010 میں عمل میں لایا گیا تھا اور ان کی ٹیم نے 2000 سے ہی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ جیتنا شروع کی اور کامیابیوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے ‘انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام کا مقصد پشاور اور ساتھ ہی قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More