نیوزی لینڈ کا اہم ترین ریکارڈ روس ٹیلر کی دسترس میں آگیا

0

ڈونیڈن (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کا ایک اور اہم ترین ریکارڈ ماسٹر بیٹسمین روس ٹیلر کی دسترس میں آگیا، وہ مزید 51 رنز بناکر اپنے ملک کے ٹاپ ون ڈے اسکورر بن جائیں گے۔روس ٹیلر نے اب تک 217 میچز میں 48.22 کی اوسط سے 7957 رنز اسکور کیے اور اس وقت اس فہرست میں سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ سے پیچھے ہیں جنھوں نے اپنے کیریئر میں 279 ون ڈے میچز میں 8007 رنز اسکور کیے تھے۔کیوی بیٹسمین کے پاس بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کی صورت میں اس اہم ریکارڈ پر قابض ہونے کا موقع موجود ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ میں صرف ٹیم کیلیے کھیلتا اور کبھی بھی ریکارڈز کے پیچھے نہیں بھاگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More