قومی آرچری چیمپئن شپ 25 فروری سے شروع ہو گی

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون سے 7 ویں قومی آرچری چیمپئن شپ 25 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہےں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم تین مرد اور تین خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More