کراچی اور لاہور میچز کی ٹکٹ کی فروخت میں تیزی

0

کراچی(امت نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے اور صرف آدھے گھنٹے میں ہی 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فائنل، ایلیمنیٹر اور کوالیفائیر میچز کے ٹکٹس کا 20 فیصد حصہ آن لائن فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت 25 فروری سے شروع ہوگی۔آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی تو صرف آدھے گھنٹے میں ہی شائقین نے 500 اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹس خرید لیے جبکہ 2000، 2500 اور 3000 ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت کے لیے موجود ہیں۔پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹس یہاں خریدے جاسکتے ہیں اور شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے تمام میچز آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More