قومی انڈر19 ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز آج ہونگے

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی انڈر۔19 ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز (آج) جمعرات کو شہناز ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 23 فروری کو جبکہ فائنل میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More