ثانیہ مرزا نے دھمکیاں نظر انداز کردیں

0

ابو ظہبی(امت نیوز)عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا انتہاپسند ہندوں سے ملنے والی تمام تر دھمکیوں کو یکسر نظرانداز کرکے دبئی میں اپنے خاوند اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو پی ایس ایل میں سپورٹ کرنے پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بیٹی نے جب پاکستانی بہو ہونے کے ناطے دبئی میں سابق پاکستانی کرکٹرز اور ان کی فیملیز کو پرتکلف عشائیہ دیا تو پاکستانیوں نے نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پردنیا ئے ٹینس کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا اوران کے خاوند معروف آل رانڈر شعیب ملک کو تھینک یو ویری مچ بھی کہا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More