شیخ رشیدپاکستانی قیادت کااہم پیغام لےکر ایران پہنچ گئے

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) وزیر ریلوے شیخ رشید احمدپاکستانی قیادت کا اہم پیغام لے کر ایران پہنچ گئے۔وزیر ریلوے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران قزوین،رشت روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تہران ایئر پورٹ آمد پر پاکستا کی سفیر رفعت مسعود نے شیخ رشید کا استقبال کیا۔ وہ ایرانی حکومت کی خصوصی دعوت پر قزوین ، رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےگئے ہیں جو آج بدھ 6 مارچ کو ہوگی۔ایرانی صدرحسن روحانی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ قاوین ،رشت روٹ ایران کو کاکیشیائی ریاستوں کے ذریعے روس سے ملائے گا جو ایک اہم تجارت روٹ ہے۔ شیخ رشید کو تقریب میں شرکت کاخصوصی دعوت نامہ ایران کے وزیر روڈ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ محمد اسلامی نے دیا تھا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق شیخ رشید ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر روڈاینڈ اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ایرانی صدر کو وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ شیخ رشید ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ سیّد علی خامنائی کو صدر پاکستان کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک کی بہتری اور شراکت داری کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے بات چیت کریں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More