فیروزآباد میں شہری کو زخمی کرنیوالا ایک ڈاکو مقابلے میں ہلاک

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فیروز آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود شہید ملت روڈ پر واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب 2 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ۔اس دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے 38 سالہ مصطفیٰ ولد حمید کو زخمی کردیا۔فائرنگ کی آواز سن کر قریب ہی موجود پولیس پہنچی ، تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوکر نیچے گر گیا اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔پولیس نے ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم اور اس کے ساتھی نے کچھ دنوں قبل اسی مقام پر لوٹ مار کے دوران باپ اور بیٹے کو بھی زخمی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ ہلاک ڈاکو کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More