علی عابدی قتل میں سہولت کاری کے الزام پر 4 ملزمان کا ریمانڈ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے متحدہ رہنما علی ر ضا عا بد ی کے قتل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار 4ملز ما ن حسیب،ابوبکر،فاروق اور غزالی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ منگل کے روز 4ملز ما ن حسیب،ابوبکر،فاروق اور غزالی کو پولیس مقابلہ ،دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ ایکٹ میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو کھاردار سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان علی رضا عابدی کی ریکی اور اسلحے کی ترسیل میں شامل تھے،ملزمان تفتیش اور ان کے مفرور ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے ۔ عدالت نے ملز ما ن کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف نقیب اللہ و د یگر کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی ۔ منگل کے ر و ز سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت پر گرفتار ملزمان اے ایس آئی اللہ یار ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال ، کانسٹیبل ارشد علی ،غلام نازک ، عبدالعلی ، شفیق احمد ، اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران کاظمی، رئیس عباس زیدی اور شکیل فیروز پیش کیا گیا ۔اس موقع پر ضمانت پر رہا ملزمان سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ، قمر احمد شیخ ، محمد یاسین ،سپرد حسین اور خضر حیات بھی پیش ہوئے ۔ جہاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ، آئندہ سماعت پر راؤ انوار و دیگر کے خلاف قتل ، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر وکلا طرفین کی جانب سے دلائل پیش کئے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More