سرپرست اعلیٰ آباد محسن شیخانی کی والدہ انتقال کرگئیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان بلڈرز اینڈ ڈولپرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیئرمین محسن ابوبکر شیخانی کی والدہ گزشتہ شب انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نمازجنازہ آرمی آفیسرز ہائوسنگ سوسائٹی ،نیشنل اسٹیڈیم کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ انہیں عیسٰی نگری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔نماز جنازہ مولانا بشیرفاروقی نے پڑھائی ۔ جنازے میں ایم کیوایم کے کنوینر عامرخان،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد، پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیراحمد،صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی،تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ،دوست محمدفیضی،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل،عقیل کریم ڈھیڈھی، خالد تواب،ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائمخانی،سابق ڈی جی آغامسعودعباس، چیئرمین آبادحسن بخشی ، ظفراحسن، حاجی رفیق پردیسی،عارف جیوا،حنیف گوہر،واثق نعیم،احمدچنائے، کے سی سی آئی کے سابق صدر عبداللہ ذکی،حاجی مسعودپاریکھ، منیر سلطان، محمدعلی ٹبہ،سیکریٹری سماجی بہبودطحٰہ فاروقی،متانت علی خان،محمودشیخانی،احمدشیخانی، فاروق شیخانی، مصطفیٰ شیخانی،جاوید جیلانی، شہزاد میمن، مقصود اسماعیل، فاروق ا الزمان، جنیداشرف تالو،عامراقبال،کریم آڈھیا،حنیف میمن،خالدصابن والا،اشرف سعید، ارسلان ہاشوانی،ریاض رزاق،وسیم الرحمان،دائود جان محمد،امین شیخانی،سمیر صدیقی، کاشف عباسی،ناظم جیوا،سلیم پٹیل،نصرت مرزا چغتائی،اخترعرفا،آصف سم سم،خاورمنیر،ہمایوں سلیم صالح،رئوف چیپل،یاسین ڈھیڈھی،رئوف تابانی،سلیمان سومرو، آغاسومرو،کاشف گرامی،شبیربلوانی،الطاف ایس اٹی،ظفرپراچہ،شوکت سلیمان سمیت تاجروں،صنعتکاروں اورتعمیراتی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور عمائدین شہر کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔دریں اثنا مرحومہ کا سوئم کل بروز جمعرات بعدنماز مغرب تا عشا آرمی آفیسرز ہاؤسنگ اسکیم نزد نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More