کینگروز نے سورماؤں کو گھر میں بھی ڈھیر کردیا

0

نئی دہلی (امت نیوز ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں مہمان ٹیم نے سورماؤں کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ آخری میچ 35 رنز کے جیتنے کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز بھی 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ اس سیریز کے پہلے دو میچوں میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ہونے والے میچوں میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمن عثمان خواجہ کی زبردست فارم نے انڈیا کے خلاف سیریز کا رخ موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری میچ میں انہوں نے 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے انڈیا کو 273 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن انڈیا کی پوری ٹیم میچ کی آخری گیند پر 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پیٹ کمنز کی شاندار بالنگ کے باعث کوئی بھی بھارتی بلے باز کریز پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکا۔ میچ میں بھارت کی طرف سے سب سے نمایاں بلے باز روہت شرما رہے، جنہوں نے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ بھونیشور کمار نے 46 اور کیدھر جادھو نے 44 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمبا نے 3، پیٹ کمنز، رچرڈسن اور مارک اسٹائینس نے 2، 2 شکار کئے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More